ان کا پرس ملا اور.. نجی چینل کی اینکر کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق ! ساتھ اور کون تھا؟

اسلام ٓباد(پاکستان امیج)خیبر ٹی وی کی معروف اینکر پرسن شبانہ لیاقت، جنہیں سپنا خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت 21 جولائی کو بابوسر کے علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئیں۔ اب ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے مقامی رضاکاروں کو ملبے کے نیچے سے ایک پرس ملا ہے، جس میں شبانہ لیاقت اور ان کے اہل خانہ کے شناختی کارڈز کے ساتھ کچھ نقد رقم بھی موجود تھی۔ ان اشیاء کی برآمدگی سے یہ امر واضح ہو گیا کہ پورا خاندان واقعی اس ہولناک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر لاپتہ ہو چکا ہے۔ رضاکاروں کی یہ دریافت اس المناک حادثے کی تصدیق بن کر سامنے آئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *