انگلینڈ کیخلا ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کیوں ہوئی؟ بابراعظم نے اعتراف کر لیا

لندن (پاکستان امیج )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جیت کیلئے سٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا اور فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کیلئے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

لندن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کرسکے جبکہ بولرز نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سمیت تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے، امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتہ ہے، ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *