انگلش کپتان بین سٹوکس کے گھر چوری کرنے والا ایک شخص گرفتار

لندن (پاکستان امیج )انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات 17 اکتوبر ہوئی تھی، اسوقت انکی فیملی گھر پر ہی موجود تھی تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ڈرہم کانسٹیبلری نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اُسے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لےگئے۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیا کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *