ڈبلن (پاکستان امیج )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ڈبلن میں موجود ہیں جہاں ان سے ایک تماشائی نے دلچسپ فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔2 ماہ قبل پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے کئی کھلاڑیوں نے کاکول میں ٹریننگ کی تھی، اسی حوالے سے تماشائی نے اب چیئرمین پی سی بی سے بات کی۔تماشائی کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی، دوبارہ کروائیں لیکن وہاں سے نہ کروایئے گا۔مداح نے محسن نقوی سے یہ بھی کہا کہ اب ان کی ٹریننگ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہی کروایئے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تماشائی کی بات سن کر مسکراتے رہے اور رضامندی کے انداز میں سر بھی ہلایا۔خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ڈبلن میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image