انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی(پاکستان امیج) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 16 روز کی توسیع کر کے آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔

30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پابند افراد کو مزید مہلت دے دی گئی، اس سے قبل آخری تاریخ 15 اکتوبر تک مقرر تھی۔

ایف بی آر نے مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر توسیع دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *