لاہور (پاکستان امیج) انڈیا پاکستان ہیوی ویٹ میچ سے قبل ذکاء اشرف نے شاہینوں کیلئے حوصلہ افزا بیان جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل بھارت روانہ ہوں گے اور احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔ وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی۔
انہوں نے شاہینوں سے متعلق کہا کہ انڈیا کے خلاف میچ بے خوف ہو کر کھیلیں جیسا پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں۔ خوشی ہے پاکستانی ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پوری قوم شاہینوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Pakistan Image