انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج )انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کےم طابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے ، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کم ہو کر 79 ہزار 815 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *