انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286.20 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286.50 روپے پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان شروع ہو گیاہے ، انڈیکس میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 144 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 918 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *