انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پرآگیا، گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جہاں 100 انڈیکس 440 پوائنٹس بڑھ کر 75319 پوائنٹس پر پہنچ گیا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *