انٹرنیٹ سست؛ پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس

پشاور(پاکستان امیج) ملک میں انٹرنیٹ سست ہونے کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے انٹرنیٹ سست ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نعمان محب کاکا خیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ انتہائی سست ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ فائر وال کیا چیز ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کسی بھی چیز کو روکا اور کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ فائر وال انسٹال کیا گیا تو پھر جب یہ چاہیں گے تو آڈیو اور ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوں گی۔ صرف میسجز ہی ارسال ہوں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ میں تو کئی دنوں سے مسئلہ ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ پورے پاکستان میں مسئلہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کررہی۔ عدالت نے پوچھا کیا حکومت کو بھی پتا نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ حکومت تو کہہ رہی ہے کہ یہ وی پی این کے استعمال سے سست ہوا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے لوگوں کو وی پی این استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے۔ وی پی این استعمال کرنا خطرہ ہے، لیکن اب اس کے سوا کوئی آپشن بھی نہیں ہے۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *