انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

دبئی(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ فخر زمان نے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کو ایم آئی امارات کے خلاف فتح دلوا دی، ایم آئی امارات کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کے درمیان میچ میں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردا ر ادا کیا۔

انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنزبنائے اس اننگ میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی کھلاڑی کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *