انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

کراچی(پاکستان امیج)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ، 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 247 پر بند ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *