انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کو یکطرفہ فیصلہ دیا،سپریم کورٹ کا 21 اکتوبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے،13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کیخلاف درخواست منظور کی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *