اسلام آباد(پاکستان امیج)انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحریک انصاف کا بھی بیان سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا،الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے، الیکشن کمیشن کے انٹراپارٹی انتخابات کے فیصلے پر افسوس ہوا،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،انٹراپارٹی انتخابات آئین کے مطابق ہوئے تھے۔
Pakistan Image