انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر ویرات کوہلی کیلئے چھولے بھٹورے منگوانے کے ایک آرڈر نے ممبئی کے چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی۔

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ 2022 میں تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا اور مالکان اسے بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی انسٹاگرام پر تعریف کی، جس کے بعد انوشکا شرما نے ویرات کیلئے یہاں سے کھانا منگوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کر دی۔

مالکان کے مطابق انوشکا کی پوسٹ کے بعد ریسٹورنٹ پر گاہکوں کا رش لگ گیا ہے۔

آج یہ کاروبار چار برانچز تک پھیل چکا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہونے اور ماہانہ فروخت 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *