انوشکا شرما نے والدین کے ساتھ ایک ہی منزل پر 3 لگژری فلیٹس خرید لیے، قیمت جانیے

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی میں ایک ہی منزل پر 44 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے 3 لگژری اپارٹمنٹس خرید لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے گودریج اسکائی شور میں یہ جائیدادیں خریدی ہیں۔

اداکارہ نے ایک اپارٹمنٹ تقریباً 14 کروڑ 89 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ ان کے والدین نے اس سے متصل فلیٹ تقریباً 10 کروڑ 91 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

دونوں جائیدادوں کی خریداری 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے اسی منصوبے میں تقریباً 18 کروڑ 29 لاکھ روپے کا ایک اور اپارٹمنٹ بھی مشترکہ طور پر خریدا۔

تینوں اپارٹمنٹس ایک ہی منزل پر واقع ہیں، جبکہ ان کی حوالگی جون 2031 تک متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *