انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ پر رومانوی پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہر بار کی طرح اس بار بھی ویرات کوہلی نے اہلیہ کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے سرعام اظہار محبت کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کی چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو قیمتی لمحات گزارتے دیکھاجاسکتا ہے ۔

انوشکا شرما کی 36ویں سالگرہ کے خاص دن پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی شامل تھا جس میں کرکٹر کی اہلیہ کیلئے محبت بھرے جذبات شامل تھے ۔پوسٹ کی کیپشن میں ویرات کوہلی نے انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،اگر میں آپ کو نہ پاتا تو میں مکمل طور پر کھو چکا ہوتا ۔ سالگرہ مبارک ہو میری محبت آپ ہماری دنیا کے لیے روشنی ہیں ۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *