کراچی(پاکستان امیج)چیف سلیکٹر انضمام الحق پلیئرز ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر نکلے، محمد رضوان بھی مالکان میں شامل ہیں، مفادات کے ٹکراؤ کا بڑا معاملہ سامنے آ گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انضمام الحق ہی نے کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا جبکہ تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔
انضمام الحق ،محمد رضوان اور پلیئرز کے ایجنٹ ایک ہی کمپنی ’’یازو انٹرنیشنل لمیٹیڈ‘‘ کے مالکان میں بھی شامل ہیں۔ کمپنی کا برطانوی رجسٹریشن نمبر1306 سے شروع ہوتا ہے، اس میں تینوں مالکان کا یکساں ایڈریس کول چیسٹر ،انگلینڈ کا لکھا گیا ہے، کمپنی میں تینوں کے شیئرز 25 فیصد سے زائد ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انضمام پی سی بی سے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں۔
Pakistan Image