انضمام الحق نے وضاحت کی بجائے استعفیٰ دے دیا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انضمام الحق کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھالیکن

ذکا اشرف نے میڈیا رپورٹس پر وضاحت کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کوقذافی اسٹیڈیم طلب کیا تھا، چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کےحوالے سے میڈیا کی خبروں پر بورڈ کو تحفظات تھے، انضمام الحق نے چیئرمین سے ملاقات اور وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *