انصاف ہر وقت ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے،نوازشریف کو بھی انتخابات سے پہلے انصاف ملنا چاہئے،جاوید لطیف

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انصاف ہر وقت ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے،نوازشریف کو بھی انتخابات سے پہلے انصاف ملنا چاہئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نےکہا کہ آج کل دو تین باتیں بڑی کثرت سے ہورہی ہیں،کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ طریقہ کار یہ ہے کہ واٹس ایپ پر کمیشن بنے،اگر کوئی 9 مئی کے پودے کی پرورش کرنا چاہتا ہے تو یہ غلط ہے،آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پینڈنگ مقدمات کی تاریخ فکس کی جائے،آج بھی آپ اقرار کرتے ہیں میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ورکر ہوں،آپ مذمت کیوں نہیں کرتے نو دس مئی کے ماسٹر مائنڈ کی۔

لیگی رہنما نے کہاکہ کیا پاکستان کی تاریخ میں میانوالی ایئر بیس پر آج تک دشمن کو نگاہ ڈالنے کی جرات ہوئی تھی؟پانچ سات دن پہلے اسی میانوالی بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا،کیا دہشتگرد حملہ کرنے والوں کو آپ سیاسی کارکن کہیں گے؟کیا نو دس مئی کو تنصیبات پر حملہ ہوا تھا وہ سیاسی کارکن تھے یا دہشتگرد،یہ ریاست ہے، یہ آزاد پاکستا ن ہے، یہ پچیس کروڑ عوام کا پاکستان ہے، مجھے کوئی یہ سمجھا تو دے کہ آج ہو کیا رہا ہے،انصاف ہر وقت ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے،نوازشریف کو بھی انتخابات سے پہلے انصاف ملنا چاہئے۔

جاوید لطیف نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کے معنی یہ ہرگز نہیں ہے کہ ووٹ کے بغیر مجھے باری دو، یہ باریاں ووٹر دیتا ہے، یہ پاکستان کے عوام دیتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے،جمہوری پودے اور 9مئی کے پودے کو برابر نہ دیکھا جائے،جمہوریت کے پودے کی پرورش کا مطلب ہے کہ آپ ووٹ کو عزت کے بیانیے پر ہیں،یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف ایک قومی حکومت بنانے جا رہے ہیں،ہم ایک نیشنل حکومت بنائیں گے تاکہ اس گرداب سے پاکستان کو نکال سکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *