انشاء اللہ ایک ہزار گول کروں گا، کرسٹیانو رونالڈو

دبئی (پاکستان امیج)معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈ نے مسلسل تیسری بار مشرق وسطی کا بہترین فٹبالر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پرتگالی سٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، رونالڈو نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2025 کے دوران تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول کئے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

اس وقت رونالڈ سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی جانب سے کھیل رہے ہیں، کلب سے ان کا معاہدہ 2027ء کے وسط تک ہے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میں مزید کھلینے کیلئے تیار ہوں، انشاء اللہ اگر انجری نہ ہوئی تو ایک ہزار گول کروں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *