انسٹاگرام کا لوگو تبدیل، کمپنی پر کڑی تنقید

لندن (زیبائے پاکستان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد اپنے لوگو میں تبدیلی کردی۔ تاہم، نئے ڈیزائن کے متعارف ہوتے ہی صارفین نے کمپنی پر کڑی تنقید شروع کر دیا۔

کمپنی نے ایپ کے لیے استعمال ہونے والے پرانے ورڈ مارک کی جگہ زیادہ گول اور جدید ڈیزائن متعارف کرایا ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق نئے لوگو کا مقصد پلیٹ فارم کی بصری شناخت کو زیادہ جدید اور نمایاں بنانا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے نئے ڈیزائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ پرانا ورڈ مارک وقت کے ساتھ پرانا محسوس ہونے لگا تھا۔

ان کے مطابق نیا انداز زیادہ جدید اور واضح ہے۔ البتہ، اس میں انسٹاگرام کے اصل ڈیزائن کی جھلک اور سادگی برقرار رکھی گئی ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل زیادہ مثبت نہیں رہا۔ متعدد صارفین نے نشاندہی کی کہ نئے فونٹ اور حروف کی شکل کے باعث ’انسٹاگرام‘ اب کچھ لوگوں کو Instagzam پڑھائی دے رہا ہے، جس کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کمپنی نے اپنے نام میں Z شامل کرلیا ہو۔

صارفین کی جانب سے ایڈم موسیری کی پوسٹ پر دیگر تنقید بھی سامنے آئی، جہاں بعض افراد نے نئے ڈیزائن کو میٹا کی ترجیحات پر سوال اٹھانے کا موقع قرار دیا۔

اس طرح ایک معمولی بصری تبدیلی نے انسٹاگرام پر آن لائن بحث اور طنزیہ تبصروں کو جنم دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گلیکسی صارفین کی دلچسپ سہولت ختم، سام سنگ نے دو ایپس بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (پاکستان امیج)ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی 2 آگمنٹڈ ریئلٹی یعنی اے آر ایپس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *