انسداد دہشتگردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو 9دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 9دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کردی،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

یاد رہے کہ مریم اونگزیب سمیت دیگر کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *