انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت خارج کر دی

راولپنڈی(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی 9مئی کے 12مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،سانحہ 9مئی کے 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اوردیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے سانحہ 9مئی کے مقدمات کی تفتیش 7روز میں مکمل کی جائے،ملزم جب اتنے ساری مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے،عدالت نے سانحہ 9مئی مقدمات کی سماعت 22اگست تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *