انسداد دہشتگردی عدالت میں احتجاج کیس میں گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو 4،4ماہ قید کی سزا سنا دی

راولپنڈی (پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت میں احتجاج کیس میں گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو 4،4ماہ قید کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تھانہ نصیر آباد میں درج نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہاکہ ملزمان نے پولیس کیخلاف مزاحمت، سرکاری املاک کی توڑپھوڑ کی،ملزمان نے قائدین کے اکسانے پر بلواگیا۔

تینوں ملزمان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،ملزمان نے بیان دیا کہ قائدین کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے ،جس پر عدالت نے تینوں ملزموں کو 4،4ماہ قید کی سزاسنا دی،عدالت نے کہا کہ مجرموں کی سزا میں حوالات کا عرصہ بھی شامل ہوگا۔ ملزمان کو تھانہ نصیرآبادمیں درج مقدمہ نمبر1862میں سزا سنائی گئی،نومبر احتجاج کیس میں ابتک 105ملزمان اعتراف جرم کر چکے ہیں،ملزمان نے اٹک اور راولپنڈی کے مقدمات میں اعتراف جرم کیا، ابتک عدالت نے 105ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *