انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں؛الیکشن کمیشن نے 2ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزاؤں پر دو ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 115سے شاہد جاوید کو نااہل قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 116سے محمد اسماعیل کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔

یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ایم پی ایز کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *