اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ،وکیل پرویز الٰہی کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی اور درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
Pakistan Image