انجری کا شکار صائم ایوب سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی

لاہور(پاکستان امیج)جنوبی افریقا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونیوالے قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچے ہیں جہاں انکا نیشنل کرکٹ اکیڈمی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔بعدازاں کرکٹر کراچی میں اپنے اہلِخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے جنوبی افریقا کیخلاف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *