انجری کا شکار حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلافانجری کا شکار حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا میچ کھیل پائیں گے یا نہیں ؟جانیے تیسرا میچ کھیل پائیں گے یا نہیں ؟جانیے

ہیملٹن(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث کنکشن کا شکار ہونیوالے حارث رؤف کی حالت میں بہتری آنے لگی۔

رپورٹس کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے سبب باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے۔جس کے باعث انکی جگہ نسیم شاہ نے بطور متبادل بیٹنگ کی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کی طبعیت اب بہتر ہے اور بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا جبکہ دوبارہ درد اور کنکشن کی شکایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب تیسرے ون ڈے میچ میچ میں حارث رؤف کی پلئینگ الیون میں شمولیت سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں ٹیم مینجمنٹ آرام کرواسکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *