حیدر آباد (پاکستان امیج)ورلڈ کپ میں پاکستان کو تاریخی فتح دلانے کے بعد محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب کوئی ایسے پرفارم کرتا ہے تو اسے خود پر فخر ہوتا ہے ۔ میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل میچ تھا اور جب آپ ایسے کٹھن میچ میں ہدف حاصل کرتے ہو تو یہ بہت ہی خاص چیز ہوتی ہے۔
محمد رضوان نے بتا یا کہ ڈریسنگ روم میں تمام کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ ہم یہ ہدف حاصل کرلیں گے ۔ حیدر آباد کی پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی پارٹنر شپ کو لمبا لے کر جانا ہے ۔جب میزبان نے ان سے بیٹنگ کے دوران ٹانگ میں ہونے والی درد سے متعلق پوچھا تو “بعض اوقات درد ہوتی ہے اور بعض اوقات نہیں “، یہ کہتے ہوئے انہوں نے ہنسنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان نے پریشر صورتحال میں 8چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 121گیندوں پر 131رنز بنائےناٹ آؤٹ رہے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
Pakistan Image