انتخابی بینرز کس طرح کے ہونے چاہئیں ؟الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلیے ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینرز چھاپنے کے حوالے سے ہدایات جاری الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پوسٹرز 18 انچ لمبائی23 انچ سے زیادہ چوڑا نہ ہو ہینڈ پفلٹ، کتابچے 9 انچ لمبا اور 6 انچ چوڑائی کا ہو بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہ ہو پورٹریٹ 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔پبلشر کا نام اور پتہ پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز اور پورٹریٹ پر لکھنا لازم قرار، قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی قرار دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *