انتخابات 2024؛مری میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انکار کے بعد نیا چہرہ میدان میں آ گیا

مری(پاکستان امیج)انتخابات 2024 میں مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انکار کے بعد ن لیگ کی جانب سے نیا چہرہ میدان میں آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے51 اور پی پی 6 کے ٹکٹ کا اعلان کر دیا،این اے51 سے نوجوان راجہ اسامہ اشفاق کو ٹکٹ دیا گیا،اسامہ اشفاق سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند ہیں۔

جبکہ پی پی 6 پرکہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے سابق چیئرمین بلال یامین ستی کو ٹکٹ جاری کیا گیا،قومی و صوبائی اسمبلی این اے51 اور پی پی 6کے ٹکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *