اسلام آباد(پاکستان امیج)عام انتخابات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو جانے پر تصور کیا جائے یہ پتھر پر لکیرہوگی،ہم انتخابات کی تاریخ بدلنے نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے 11فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دیدی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ابھی کمیشن ابھی جا کر صدر مملکت سے مشاورت کرے،اس ملک میں سب کو الیکشن چاہئیں،سپریم کورٹ صر ف سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے،انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو جانے پر تصور کیا جائے یہ پتھر پر لکیرہوگی،ہم انتخابات کی تاریخ بدلنے نہیں دیں گے، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی۔
Pakistan Image