اسلام آباد(پاکستان امیج )نگران وزیراعظم نے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان سنے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا، حکومت انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پر عزم ہے ۔
یاد رہے کہ پشین کی تحصیل خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے باہر ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک 13 افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ 10 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔
Pakistan Image