امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا, انٹرنیٹ پر ہلچل

ممبئی (پاکستان امیج )مشہور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
تصاویر دیکھ کر مداحوں اور نیٹیزنز میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں۔ امیشا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ امیشا نے اپنی پوسٹس میں ایسی کوئی بات نہیں کی، لیکن تصاویر میں ان کا انداز اور لباس کچھ ایسا ہے کہ لوگوں نے فوری طور پر اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ وہ حاملہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کمنٹس میں اپنی حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا، ’’کیا واقعی امیشا ماں بننے والی ہیں؟‘‘اداکارہ کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کی تصاویر نے مداحوں کے درمیان کافی تجسس پیدا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو اس بات کر انتظار ہے کہ امیشا پٹیل خود کب اس حوالے سے کوئی وضاحت دیتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *