امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی زخمی‘ کنسرٹ منسوخ کردیا

نیویارک (پاکستان امیج) امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی نے اپنے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ گیوین اسٹیفنی کو 17 اگست کو امریکا کی ریاست نیو جرسی میں کنسرٹ کرنا تھا تاہم منسوخی کی وجہ سے انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیوین اسٹیفنی چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے مداحوں سے معذرت کی اور اگلے لائحہ کے بارے میں بھی بتایا۔

امریکی گلوکارہ نے پیغام میں لکھا ہے کہ چوٹ کے نتیجے میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں 17 اگست کو اٹلانٹک سٹی کے ایٹس ایرینا میں پرفارم نہیں کر سکوں گی۔گیوین اسٹیفنی نے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ میری ٹیم کنسرٹ کو دوبارہ شیڈول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لوگوں کو ای میل کے ذریعے نئی تاریخوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *