امریکہ سمیت کوئی سفیر ہم سے مطالبہ نہیں کر سکتا نہ ہی پاکستان کسی کا دباؤ لیتا ہے : انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت کوئی سفیر ہم سے مطالبہ نہیں کر سکتا نہ ہی پاکستان کسی کا دباؤ لیتا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اسلحہ پاکستان سمیت خطے بھر میں پھیلا اور مشرق وسطیٰ تک جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے حملوں کی معلومات افغان حکومت کو دیں مگر افسوس کہ کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پاکستان نے افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) یا پاکستان میں سے ایک کو چننے کیلئے کہہ دیا ہے۔ پاکستان نے انسداد سمگلنگ کیلئے اقدامات کئے ہیں، ہماری کسی سے دشمنی نہیں، اپنی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں تارکین وطن کا بھی ہاتھ ہے، اس معاملے کو روکنے کیلئے پاکستان سے مختلف وفود تواتر سے افغانستان جاتے رہے۔ ریاستی اداروں کے سربراہان بھی افغآنساتن جاتے رہے ، ہمیں امید تھی کہ افغان حکومت سخت کارروائی کرے گی مگر افغان حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *