امام کعبہ نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور امامت کروائی

اسلام آباد (پاکستان امیج) امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی معروف فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور امامت کروائی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا خطبہ جمعہ میں کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مثال ایک جسم جیسی ہے جس کے تمام حصے ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔ آخرت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذات میں بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان راہِ تقویٰ پر گامزن رہیں اور آپس میں بھائی چارے، محبت اور برابری کا معاملہ رکھیں۔

امام کعبہ بروز بدھ 22 نومبر کو اسلام آباد پہنچے تھے، اپنے دورے کے دوران وہ حکومتی شخصیات کے علاوہ دینی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *