امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ہوگئے

بنگلورو(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق امام الحق گردن میں تکلیف کی وجہ سے آج ٹیم کے ساتھ پریکٹس پر بھی نہیں آئے۔ امام الحق کے درد کی نوعیت معمولی ہے۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل شاداب خان کا معائنہ بھی کرے گی جس کے بعد ہی حتمی الیون کا فیصلہ کیا جائے۔یاد رہے کہ شاداب خان اور امام الحق بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *