امام الحق کا کل نکاح، پرسوں دعوت ولیمہ ہو گی

لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹر امام الحق کا کل (25 نومبر) نکاح ہو گا اور دعوت ولیمہ کیلئے 26 نومبر کی تاریخ طے ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق امام الحق کی شادی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ، عثمان قادر، کامران اکمل، انضمام الحق، وقار یونس اور اظہر علی نے بھی شرکت کی۔

امام الحق نے شریک حیات ناروے سے منتخب کی ہیں ، اسی لئے مہندی کی تقریب بھی ناروے ہی میں منعقد ہوئی۔ انمول محمود نے مہندی کی تقریب میں جو جوڑا پہنا وہ بیش قیمت تھا اور معروف پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔ جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *