امام الحق نے بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر کی گئی نصیحت کا جواب دےد یا

لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سابق کپتان بابراعظم کی سوشل میڈیا پر کی گئی نصیحت کا جواب دے دیا۔

امام الحق 25 نومبر کو لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ انکی شادی کی تقریبات میں قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی جن میں دو سابق کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد بھی شامل تھے۔بابراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں امام الحق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’’براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا‘‘ ۔

بابراعظم کی اس نصیحت پر امام الحق نے بھی جواب دے دیا۔ انہوں ایکس پر بابراعظم کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی تو ہوگئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *