الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

لاہور(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کرد یاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کرد یاگیا،جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی،دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان کے پاس ہے،سیکشن 57میں ترمیم کرکے تاریخ کااختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا، الیکشن ایکٹ سیکشن 57میں ترمیم آرٹیکل 58،48 اور 107سے متصادم ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا غیر آئینی قرار دے ، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5برس ہے،الیکشن کی تاخیر کی نیت سے اسمبلی پہلے تحلیل کا اقدام غیرآئینی قراردیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *