اسلام آباد (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ بھیجا،جس میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد بھی الیکشن کمیشن کی ذمّہ داری ہے۔ مراسلےمیں لکھا گیا کہ چیف سیکرٹری سے ملاقات کے دوران صوبے میں افسران کے تبادلے کا معاملہ زیر بحث آیا، نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جن صوبائی سیکرٹریوں سمیت افسران کے تبادلے نہیں ہوئے، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ان احکاماتِ پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مراسلہ میں واضح کیا گیا کہ احکامات پر عملدرآمد کر کے تین دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جائے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image