الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 20روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا اور 7 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن آئین کے مطابق شفاف نہیں تھے، پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کیلئے نااہل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان” بلا” برقرار رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *