الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلے کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *