سلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 852قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 3حلقوں پر انتخابات ملتوی کئے، 3حلقوں کے نتائج روکے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 264جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8ملتوی، این اے 88کے نتائج کو روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 296جنرل نشستوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی کے 266پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے ۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 129جنرل نشستوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا،الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18کے نتائج روک دیئے۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی کی 112جنرل نشستوں کے غیرحتمی نتائج کااعلان کر دیا،حلقہ پی کے 22اور پی کے 91میں امیدواروں کے نتقال کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے،خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقے پی کے 90کے الیکشن کمیشن نے نتائج روک دیے۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51جنرل نشستوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا۔
Pakistan Image