الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط الیکشن کمیشن ارکان کے حوالے کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی ونگ سے خطوط پررائے طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کا لیگل ونگ آئندہ اجلاس میں خطوط پر اپنی رائے دے گا، اگلا اجلاس ایس سی او کانفرنس کے بعد ہوگا، لیگل ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز کے بعد ممبر اپنا فیصلہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *