اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی مبصرین و میڈیا کےلیے عام انتخابات کےمشاہدہ کا11 نکاتی طریقہ کار جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر، صوبائی الیکشن کمشنرز اور ڈی آر اوز ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرسکیں گے ۔میڈیا، این جی اوز اور مبصر اداروں کو انتخابی مشاہدہ کی اجازت ہوگی، مبصرین ایکریڈیٹیشن کارڈز کی درخواست شیڈول جاری ہونے کے بعد دے سکیں گے۔مبصرین کےاداروں کے سربراہان بیان حلفی جمع کرائیں گے، مبصرین کامکمل بائیوڈیٹا، تصاویر، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیز دینا ہوں گی۔مبصرین ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرائیں گے اور وہ انتخابی و سیکیورٹی عملے سے تعاون کے پابند ہوں گے۔ مبصرین اور ان کے ادارے انتخابی عمل پر مشاہدہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں گے۔
Pakistan Image