الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو تھرپارکر سے مور کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

تھرپارکر (پاکستان امیج )تھرپارکر کے حلقے این اے 214 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کردیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 214 پر پی ٹی آئی امیدوار مہرالنساکو ہوائی جہاز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 33کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر مجموعی طور 86 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جن میں این اے 214 پر 11 امیدواروں کو نشانات ملے۔این اے 215 پر 20 امیدواران جب کہ پی ایس 52 پر 11 ، پی ایس 53 پر 14، پی ایس 54 پر 12 اور پی ایس 55 پر 18 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *