الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کردی ،الیکشن کمیشن نے 19،20اور 21مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیسز ڈی لسٹ کر دیئے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر تھے،الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کا کیس 21مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف فرد جرم کے بعد کی کارروائی شروع ہونا تھی،بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری پر اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کی گئی تھی،

الیکشن کمیشن نے کہاکہ ڈی لسٹ کئے گئے کیسز کی نئی کازلسٹ جلد جاری کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *